پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت

پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت

پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے

پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔