چنیوٹ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے 14 اگست پر جشن آزادی منانے کا منفرد انداز اپنایا۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے جشن آزادی کی خوشی میں شہریوں میں 5 لٹر کی پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔
گزشتہ کئی سالوں سے قیصر احمد شیخ اپنے ڈیرے پر پٹرول کی پرچیاں تقسیم کر رہے ہیں۔
موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کو 5، 5 لٹر پٹرول کی پرچیاں دی جا تی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں شہری وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈیرے پر پرچیاں حاصل کرتے ہیں۔