5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر

Published On 14 August,2025 12:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد آج ہم حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔

یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں اللہ کا قانون نافذ ہوگا، آئین کی سربلندی ہو گی اور ہم نے آزادی لی کہ ایوان بالادست ہو گا، عوام کی آواز سنی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ ملک اس لیے بنا تھا کہ یہاں عوام کی آواز کی قدر ہو گی، ہم عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے اور پاکستان کو بہتر سے بہترین بنایا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔