اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اگست کے آخری ہفتے میں دورہ چین پر روانہ ہوں گے۔
پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست سے اور یکم ستمبر تک شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات طے ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال ہو گا۔