مرالہ کے مقام پردرمیانے درجے کا سیلاب، دریائے چناب سے ملحق علاقوں کو الرٹ جاری

Published On 24 August,2025 06:42 pm

وزیر آباد:(دنیا نیوز) دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلاب ، خانکی اور قادر بیراج میں پانی کے بہاؤ میں تیز رفتاری اضافہ ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق10 گھنٹوں کے دوران پانی کا بہاؤ 66ہزار کیوسک سے 1 لاکھ 82 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ،آئندہ 12 سے 20 گھنٹوں کے پانی کا بہاؤ ڈھائی سے تین لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔

چناب کے معاون دریائے توی سے آنے والے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے،دریا کے کیچ منٹ ایریاز میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ 12 سے 20 گھنٹوں کے پانی کا بہاؤ ڈھائی سے تین لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانہ درجہ کا سیلاب جب کہ خانکی اور قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے ، انتظامیہ نے دریائے چناب سے ملحق بیلہ کے دیہاتوں کے مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا