پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ، نان بائیوں نے روٹی مہنگی کرنے کا عندیہ دیدیا

Published On 24 August,2025 06:55 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب بھر میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں بھی اضافےکا عندیہ دے دیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت 2200 روپے سےبڑھ کر 2800 روپے ہوگئی ہے، 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کرنےکاکہہ دیا ہے، روٹی کی قیمت 14 کے بجائے16 روپےکیےجانےکا امکان ہے۔

دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنی گفتگو میں کہا ہے  کہ گندم کی قیمت میں اضافےکے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔