نواب شاہ: (دنیا نیوز) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے دریائے سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ضلعی انتظامیہ نے آصفہ بھٹو زرداری کو حساس بندوں پر بریفنگ دی، آصفہ بھٹو نے کہا کچے کے علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، سیلابی صورتحال میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
— PPP (@MediaCellPPP) September 4, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہے، پیپلز پارٹی مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔