سیلابی ریلا سندھ میں آنے والا ہے، کچے کے لوگ فوری منتقل ہوجائیں: شرجیل میمن

Published On 03 September,2025 01:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی ریلا پہنچنے سے پہلے کچے کے لوگ رشتہ داروں کے پاس یا ریلیف کیمپوں میں منتقل ہو جائیں، حکومت نے اقدامات کئے ہیں، پوری مشینری متحرک ہے، پانی پہنچنے کے بعد عوام کو کشتیوں میں نکالنا پڑ سکتا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب نے گلگت بلتستان، کے پی، پنجاب سمیت ملک بھر میں تباہ کاریاں مچائی ہیں۔