اسحاق ڈار سے نمائندہ یورپی یونین کا رابطہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

Published On 02 September,2025 10:18 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی نمائندہ کایا کلاس کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

نمائندہ یورپی یونین نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا، کایا کلاس نے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

نمائندہ یورپی یونین نے امداد اور بحالی کی کوششوں کیلئے حمایت کی یقین دہانی کرائی، اسحاق ڈار نے یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر نمائندہ یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کو موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک قرار دیا، دونوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے دوران مختلف شعبوں بالخصوص موسمیاتی تبدیلیوں، انفراسٹرکچر بحالی میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔