پشاور : (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے دریا کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کےاین او سیز منسوخ کردیے۔
اس حوالے سے ڈی جی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تمام چیف پلاننگ کنٹرول افسران کو خط لکھ دیا ہے۔
ڈی جی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خط کے مطابق کمرشل تعمیرات کیلئے جاری تمام این او سیز منسوخ کردیےگئے ہیں، جن عمارتوں پر تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا ان کےاین او سیز منسوخ کیےگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی جانب سے دریاکنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ کرنےکا فیصلہ سوات سمیت مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں سیلاب کے باعث ہوا۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نےجانچ پڑتال کے بغیراین او سیز جاری کیے تھے۔
دوسری جانب ڈائریکٹرجنرل لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خضرحیات خان نے بتایا کہ چیف سیکرٹری کی ہدایت پر این او سیز منسوخ کیےگئےہیں، نئےاین او سیز بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2024 کےتحت جاری کیےجائیں گے۔
خضرحیات خان کے مطابق دریا کنارے تعمیراتی کام شروع کرنے سے پہلے محکمہ آبپاشی سے این او سی لیا جائے گا جب کہ دریا کنارے پہلے سے تعمیرشدہ یا زیرتعمیر عمارتوں کے این اوسی بھی چیک کیے جائیں گے۔