ہیڈ قادر آباد،چنیوٹ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، اطراف کے دیہات زیر آب

Published On 05 September,2025 03:05 am

چنیوٹ: (دنیا نیوز) ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا، اطراف کے دیہات زیر آب آگئے۔

چنیوٹ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 54 ہزار 998 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 68 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 48 ہزار 840 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ہیڈ تریموں پر درمیانے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 77 ہزار 922 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 17 ہزار 369 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر پانی کے بہاؤ میں کمی آگئی، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 30 ہزار 164 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جسڑ اور شاہدرہ پر درمیانے درجے کا سیلاب، جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 78 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 8 ہزار 960 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، اوچ شریف دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث پانی مزید 20 رہائشی بستیوں میں داخل ہوگیا، ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں۔

خانیوال میں بھی سیلاب سے تباہی مچ گئی، درجنوں دیہات میں پانی داخل ہوگیا، پنڈی بھٹیاں میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری رہیں، سیلابی پانی شہر کے مغربی حصے میں داخل ہونے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔