اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم اور مسلم امہ کو عید میلادالنبیﷺ کے بابرکت دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل اور ہمہ جہت اسوہ ہے۔
صدر مملکت آصف علی زردای نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی اور یادگار موقع امت مسلمہ کیلئے خوشی اورعقیدت کا باعث ہے، 12 ربیع الاول اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبویﷺ کے مطابق ڈھالنے کےعہد کا دن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عید میلاد النبیﷺ پر پیغام میں کہا کہ سیرت طیبہ ہمارے لئے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان کو سیرت طیبہ کی عملی تعبیر بنانا ہے، ہمیں تعصب، فرقہ واریت، انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں بھائی چارے، ایثار اور اتحاد کو فروغ دینا ہے، ملکی مسائل کا پائیدار حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کو قومی کردار کا حصہ بنانے میں ہے۔