کراچی:(دنیا نیوز) یوم بحریہ پر پاکستان نیوی کی جانب سے پی این ایس قاسم منوڑہ پرتقریب کاانعقاد کیا گیا۔
تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین تھے، پاک بحریہ کے کمانڈوزکی جانب سےانسداد دہشتگردی مظاہرہ پیش کیا گیا۔
یومِ دفاع کےحوالےسےمنعقدہ تقریب کےدوران پاک بحریہ کےسی کنگ ہیلی کاپٹر،ہیلوکاسٹنگ کا شاندارمظاہرہ کیا گیا، پاک بحریہ کے بحری بیڑےمیں شامل سپیڈ بوٹس کے ذریعےڈولفن منوورزپیش کی گئی۔
گہرے سمندرمیں پھنسے شخص کو بچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا مظاہرہ کیا گیا جب کہ نیول کمانڈوزکی جانب سےلانچ پر قابض دہشت گردوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔