کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارش سے تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، پانی نے اطراف کے علاقوں کو ڈبو دیا۔
سرجانی یوسف گوٹھ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، لیاری ندی کا پانی حسن نعمان کالونی میں داخل ہوگیا، 800 سے زائد گھر زیر آب آگئے، درجنوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا، شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی۔
سہراب گوٹھ کے قریب شفیق کالونی میں بھی پانی بھر گیا، کورنگی کازوے اور دیگر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، نیو کراچی دو منٹ سٹاپ کے قریب سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، نالے اور گٹر بھی ابل پڑے، ملیر سے کورنگی جانے والا لنک روڈ بھی متاثر ہوا۔
جہانگیر روڈ پر بارش کے باعث تین ہٹی کے مقام پر سڑک دھنس گئی، بارشوں کے باعث شاہراہ بھٹو کا ایک حصہ بھی بیٹھ گیا۔