چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت

Published On 17 September,2025 07:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی۔

سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی اے و دیگر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔