سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈلنگ کا معاملہ، عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے انکار

Published On 18 September,2025 07:46 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔

این سی سی آئی اے کی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی سے تفتیش کے لئے آمد ہوئی، نیکا کی تین رکنی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایاز خان ہیں ٹیم کا تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل کا یہ دوسرا دورہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف کے دروازے بند، میرا کمرہ پنجرہ بنا دیا گیا: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا، تحقیقاتی ٹیم دو گھنٹے تک جیل میں موجود رہی۔

واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم عمران خان کا پیغام لے جانے والے شخص کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔