خیبر: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

Published On 19 September,2025 09:46 pm

راولپنڈی :(دنیا نیوز) ضلع خیبر میں دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دی گئی، 3 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق فتنہ الخوارج کے ساتھ مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین بمعہ 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد ہوئے۔

ترجمان کے بتایا کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ہلاک دہشت گرد نعیم چمکنی خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک افغانی بھی شامل ہے۔