باجوڑ: (دنیا نیوز) باجوڑ کی تحصیل ماموند میں فتنہ الخوارج کے 250 سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
خارجیوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن مکمل کرنے کیلئے 3 ہفتوں کا ہدف مقرر کر دیا گیا، ماموند کے کچھ حصوں سے ساڑھے 22 ہزار خاندانوں کی عارضی نقل مکانی کی گئی، سکیورٹی فورسز نے متعدد علاقے کلیئر کرا لئے، کلیئر کئے گئے علاقوں میں ساڑھے 4 ہزار خاندانوں کی واپسی ہوئی۔
سکیورٹی حکام کے مطابق بڑے نقصانات سے بچانے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ماموند میں چند مقامی افراد فتنہ الخوارج کے سہولت کار ہیں، مقامی افراد تعاون کریں تو آپریشن چند روز میں مکمل کر لیں گے۔