خیبر پختونخوا: اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد کے احکامات، این او سی کی شرط ختم

Published On 16 September,2025 10:35 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 5 فیصد اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ خزانہ نے اقلیتی کوٹے پر بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی جبکہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اسامیوں کے لیے خصوصی اشتہارات دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اقلیتی کوٹہ اسامیوں کی بروقت تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کی جائے گی اور تمام محکموں کو اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ہائی کورٹ، سروس ٹریبونل اور پبلک سروس کمیشن کو بھی مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔