پشاور: (عامر جمیل) خیبر پختونخوا حکومت نے بدعنوانی کی روک تھام اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔
لوکل کونسل بورڈ نے صوبے کے تمام ٹی ایم ایز سے مالی سال 25-2024 کے اخراجات اور وصولیوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔
اس سلسلے میں ٹی ایم ایز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کے ساتھ بروقت مفاہمت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مراسلہ صرف ٹی ایم ایز تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کی کاپیاں ڈائریکٹر جنرل میٹروپولیٹن حکومت پشاور، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔