نوشہرہ: (دنیا نیوز) تیز آندھی کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ ضلع نوشہرہ کے علاقے پیرسباق فارم روڈ پر پیش آیا، جہاں کچے مکان کی چھت گر گئی۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے میں بچی سمیت 3 خواتین زخمی بھی ہوئیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔