جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا معاملہ، اسلام آباد بار کونسل نے بھی فیصلہ چیلنج کر دیا

Published On 25 September,2025 05:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا معاملہ، اسلام آباد بار کونسل نے بھی ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق محمود

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حتمی فیصلے تک ڈویژن بینچ کا فیصلہ معطل کیا جائے، ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔