جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Published On 25 September,2025 06:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نویز) جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سپریم کورٹ آف پاکستان یں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو اپیل پر سماعت کرے گا۔

جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بنچ میں شامل ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس میں کام سے روک دیا تھا۔