راولپنڈی :(دنیا نیوز) پاکستان نے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح کروز میزائل 4 ساڑھے سات سو کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور دشمن کے میزائل دفاعی سسٹم کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چیف آف جنرل سٹاف ،مسلح افواج کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجریہ کا مشاہدہ کیا،فتح 4 میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے، فتح 4 میزائل دشمن کے دفاعی سسٹم کے خلاف بھرپور مزاحمت کرسکتا ہے۔