گورنر کا عہدہ عوام کی امانت، اِن کا خیال رکھوں گا: سردار سلیم حیدر

Published On 30 September,2025 09:49 pm

اٹک :(دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر کا عہدہ عوام کی امانت ہے، اِن کا خیال رکھوں گا۔

پنجاب کے شہر اٹک کی تحصیل حضرو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، گورنر کا عہدہ غریب عوام کی دعاؤں کے صلے میں ملا۔

اُنہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، میرے ہوتے ہوئے کسی غریب آدمی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، ضلع اٹک کے لوگ ماتھے کا جھومر ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہاں کے صحافی میرے بھائی اور قابلِ احترام ہیں، تحصیل حضرو میں جلد پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا، حضرو کے لیے الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے گی،اگر حکومت نے اقدام نہ کیا تو الیکٹرک بسیں خود شروع کروں گا۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا ایک ہفتے میں حل نکالا جائے گا، گورنر کا عہدہ عوام کی امانت ہے، اِن کا خیال رکھوں گا۔