پشاور: (دنیا نیوز) علی امین گنڈاپور کا آج وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کرنے کا امکان ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج ہی آبائی گاؤں چلے جائئیں گے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جانے کی بات کی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ علی امین گنڈاپور کے جانے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس خالی رہ جائے گا، علی امین گنڈاپور کے گھر والے پہلے ہی ڈی آئی خان پہنچ گئے ہیں۔