ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: طلال چودھری

Published On 10 October,2025 05:54 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کےہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کےبجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔

وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ شکراداکیا،غزہ امن معاہدے پرخوشیاں منائی جارہی ہیں، وزیراعظم نے ہرعالمی فورمزپرفلسطین کیلئے بھرپورآوازاٹھائی،پاکستان نے غزہ کامعاملہ بھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔

طلال چودھری نے کہا کہ جتھے کوکسی صورت سرکاری املاک پرحملے کی اجازت نہیں دے سکتے،عوام کے جان ومال کےتحفظ کیلئے رکاوٹیں لگائی گئیں، اگرفلسطین،حماس اورتمام اسٹیک ہولڈرز خوش ہیں تو کسی کوکیامسئلہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے کےبعد احتجاج کی وجہ کیاہے؟اس کامقصدکچھ اورہے،انہوں نے مسجد کےتقدس کابھی خیال نہیں رکھا، انہوں نے ایک درجن سےزائدپولیس اوررینجرزاہلکاروں کوزخمی کیاہے،ن کوروکنے کےلیے طاقت کااستعمال نہیں کیا گیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی گواہ ہے ٹی ایل پی نے جتھے کی صورت میں قومی املاک پرحملے کیے، پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے لیکن یہ حق شرائط کےساتھ ہے،پرسوں رات انہوں نے فائرنگ کی ہے ،اس کی ویڈیوموجودہے۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کے کیمرے توڑے گئے،لوگوں کوبھڑکانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،اب بھی کوشش کی جارہی ہے طاقت کااستعمال کیے بغیر ان کوروکاجائے۔