اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔
وزرا نے خطے میں پیش رفت پر گفتگو کی، وزرائے خارجہ نے غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران مصر میں ہونے والی آئندہ سربراہی کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔