ٹی ایل پی بارے جعلی خبریں چلانے والا نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار

Published On 14 October,2025 06:36 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ٹی ایل پی کی جھوٹی خبرپھیلانے والا فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب ہوگیا، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا، ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری ہے ،سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کے سلسلہ کا بھی آغاز ہوا ہے،سوشل میڈیا سے فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹانے کی ہدایات کہ ہے۔

اِسی طرح سوشل میڈیا پر بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیر غور ہے، عوام محتاط رہیں، غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے، حکام نے خبردار کر دیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے،پراپیگنڈا فیک نیوز کے پیچھے موجود اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ شروع کردی، سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات کی تیاری کرلی۔

بیرونِ ملک ملوث افراد کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائیاں پلان کی جا رہی ہیں، ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر مشاورت بھی جاری ہے ،چینلز اور بلاگرز کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دوہری تصدیق لازمی یقینی بنائیں۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرولنگ سیلز کے خلاف بھی ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا گیا، پراپیگنڈا، فیک نیوز کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی، مشکوک ٹرانزیکشنز کی سکریننگ جاری ہے ، ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی،اس طرح کے فیک اکاونٹس ہندوستان اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔