پشاور:(دنیا نیوز) رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی سےحالات بہتر نہیں ابترہوں گے۔
دنیا نیوزکے پروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام ف کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، ہم اپنی پارٹی کے فیصلےتحریک انصاف کی مرضی کے مطابق نہیں کر سکتے۔
اُنہوں نے کہا کہ عدالت جانا ہمارا جمہوری اورآئینی حق ہے، عدالت میں پکوڑے بیچنےوالے نہیں قانونی ماہرین گئے ، سہیل آفریدی کی تقریرمیں ہوش کا پہلو کم جوش زیادہ تھا۔
رہنما جے یو آئی ف کا مزید کہنا تھا کہ جب فیصلوں کی پشت پرجوش ہوتا ہےتو نتائج خطرناک ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے اندر گروپس بھی علی امین گنڈا پور سے مطمئن نہیں تھے۔