اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا ملاقات کیلئے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مولانا لطف الرحمان اور مولانا اسجد محمود نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کے وزیراعلیٰ سے استعفے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے، خیبر پختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی قیادت نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر تین بجے طلب کیا جائے گا، اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ سپیکر ہاؤس میں جاری اجلاس میں کیا گیا تھا، علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پر بھی مشاورت کی گئی اور مختلف آپشن بھی زیر غور آئے۔
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے بتایا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے جو قانونی طریقہ کار ہوگا وہ مکمل کیا جائے گا۔