پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے عہدیداروں سے آج دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی جائے گی۔
گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے مرکز میں مولانا عطاء الحق درویش سے ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوار کو نامزد نہ کرے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے اس معاملے پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی پی کے چیئرمین محمود خان سے بھی رابطہ کیا ہے۔
پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلا مقابلہ اپنا وزیراعلیٰ منتخب کرانے کے لئے سرگرم ہے۔