توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان سامنے آگیا

Published On 11 October,2025 01:27 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان سامنے آگیا۔

بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا، انعام اللہ شاہ کو کم قیمت لگانے کا نہیں کہا، پردہ نشین خاتون ہوں کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔

انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ نے آرڈر میں لکھا ایف آئی اے کے پاس کیس کرنے کا کوئی اختیار نہیں، ایک ہی جرم پر بار بار سزا نہیں دی جا سکتی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کیس، سائفر سے کچھ نہیں ملا تو اب یہ کیس بنا دیا۔