پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد ارکان اسمبلی کا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، 93 اراکین اسمبلی میں صرف 76 اراکین نے شرکت کی، پی ٹی آئی کے 17 اراکین اسمبلی اجلاس سے غائب رہے،
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس سے غائب رہنے والوں میں کابینہ رکن اور سابق صوبائی وزراء بھی شامل ہیں، سابق صوبائی وزیر شکیل خان، معاون خصوصی عبد الکریم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق عثمان بٹنی، محمد اشفاق، فضل الہٰی، آصف محسود بھی اجلاس سے غائب رہے، شفیع جان، تاج محمد، طارق اریانی اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔