سینیٹ ضمنی انتخابات: خیبر پختونخوا سے عرفان سلیم کے کاغذات نامزدگی جمع

Published On 10 October,2025 02:55 am

پشاور: ( دنیا نیوز ) سینیٹ کی خالی نسشت پر ضمنی انتخاب کیلئے خیبر پختونخوا سے عرفان سلیم نے کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

عاقب اللہ خان ایم پی اے عرفان سلیم کے تجویز کنندہ اور مرتضیٰ ترکئی تائید کنندہ ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نسشت پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات کی نامزدگی کرانے کے بعد عرفان سلیم نے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت فارم 45 کے مطابق منتخب حکومت ہے۔

عرفان سلیم نے مزید کہاکہ جو پارٹی کا فیصلہ ہوتا ہے وہی ہوگا، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ تمام پارٹی کے قائدین تسلیم کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور نے بھی بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کے مطابق استعفیٰ دیا ہے۔

خرم ذیشان خود پشاور سے باہر ہونے کہ وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے نہیں آسکتے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے آئین کو پیروں تلے دبا دیا ہے، ملک میں کوئی آئین اور قانون کی بالا دستی نہیں ہے۔