صوبے میں جتنی محنت ہوئی اسی محنت کو آگے لیکر جائیں گے: سہیل آفریدی

Published On 10 October,2025 01:47 am

پشاور: (دنیا نیوز) نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں جتنی محنت ہوئی ہےاسی محنت کو آگے لیکر جائیں گے۔

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا تیسرا دور حکومت ہے، جو کام کریں گے وہ پارٹی کے سینئرز کی مشاورت سے کریں گے۔

سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بڑے تھے اور رہیں گے، ہر کام میں آپ سے رہنمائی لی جائے گی۔