ریاست مخالف ٹویٹ کیس: فلک جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Published On 09 October,2025 09:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی ضلعی کچہری نے ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات میں گرفتار فلک جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کا موبائل فون ریکور کرلیا گیا ہے تاہم وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فراہم نہیں کر رہیں اور تفتیش میں تعاون نہیں کر رہیں۔

فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کی ملزمہ کے وکیل نے مخالفت کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دی، فلک جاوید کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔