استعفیٰ دینے کے بعد گنڈا پور اپنے حلقے میں پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

Published On 10 October,2025 10:49 pm

ڈی آئی خان:(دنیا نیوز) استعفیٰ دینے کے بعد علی امین گنڈا پور اپنے حلقے میں پہنچ گئے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے ڈی آئی خان میں یارک انٹرچینج سمیت کئی مقامات پر لوگوں کا والہانہ استقبال کیا، مستعفی وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں فلک شگاف نعرے۔

علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان میں ریلی کی شکل میں الامین ہاؤس پہنچے، اُن کے ہمراہ سیکڑوں کارکن بھی قافلے کی شکل میں رواں دواں رہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے تھے، انہوں نے علیمہ خان پرپارٹی میں تقسیم کاالزام عائد کیا تھا، اُن کی جگہ اب سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے پی نامزد کیا گیا ہے۔