سہیل آفریدی کووزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا نہیں: شیر افضل مروت

Published On 10 October,2025 11:14 pm

پشاور:(دنیا نیوز) ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ سہیل آفریدی کووزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے نہیں کیا۔

پروگرام ’ ٹونائٹ وِدثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کسی کابھی مستقبل محفوظ نہیں ہے، اِس جماعت میں آج کا ہیرو کل کا زیرو بن جاتاہے،پی ٹی آئی میں طاقت کامحوربانی اوران کاخاندان ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ علیمہ خان اورخاندان کےدیگرافراد بیرسٹرگوہرکوپسندنہیں کرتے، پی ٹی آئی کامستقبل تاریک نظرآرہاہے، پی ٹی آئی کو بڑا سوچ سمجھ کر چلنا ہے۔

ایم این نے مزید کہاکہ چھوٹی سی غلطی پوری پارٹی کو ڈبو دے گی، پی ٹی آئی کے لیے آنے والا وقت خوشگوار نہیں، سہیل آفریدی کو سامنے لانے کافیصلہ جماعت کی پارلیمانی پارٹی نے نہیں کیا۔