نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب: پی ٹی آئی قیادت کا آج خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

Published On 11 October,2025 02:09 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی قیادت نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر تین بجے طلب کیا جائے گا، اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ سپیکر ہاؤس میں جاری اجلاس میں کیا گیا، علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پر بھی مشاورت کی گئی اور مختلف آپشن بھی زیر غور آئے۔

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے جو قانونی طریقہ کار ہوگا وہ مکمل کیا جائے گا۔