ٹی ایل پی کے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، گرفتاری کا حکم

Published On 15 October,2025 05:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور سرکردہ کارکنوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور سرکردہ کارکنان کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق تمام افسران کو فوری ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لاہور سے ساڑھے 13 سو رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور کو دی گئی ہیں۔

شیخوپورہ ڈویژن سے ساڑھے تین سو کارکنوں اور رہنماؤں کی فہرستیں آر پی او شیخوپورہ کو دی گئی ہیں، ساہیوال ڈویژن سے 3 سو 30 اور گوجرانوالہ ڈویژن کے 450 سرکردہ ارکان کی فہرستیں دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد ریجن کے 430 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔