راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Published On 21 October,2025 11:26 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، ہنگو، ہری پور سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بٹگرام شہر، لوئر دیر، ٹیکسلا شہر، حسن ابدال، واہ کینٹ اور گردنواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گہیں۔

باجوڑ، مری، مالاکنڈ، سوات، دیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، دولتالہ، گوجر خان، ایبٹ آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی زمین تھرتھرا گئی۔

زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔