ایم کیو ایم کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم

Published On 27 October,2025 10:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے زیر صدارت ایم کیو ایم (پنجاب) کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا، پنجاب میں بلدیاتی حلقوں سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا، اس حوالے سے تنظیم کی سطح پر تیاریوں کے آغاز کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مرکزی رہنما متحدہ قومی موومنٹ زاہد ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔