لاہور :(دنیا نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نجی شعبے کو کھیلوں کے فروغ کے لیے آگے آنا چاہیے۔
صوبائی دارالحکومت میں فرسٹ پیڈل چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، نوجوان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان نے کھیل کے شعبے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، نجی شعبے کو کھیلوں کے فروغ کے لیے آگے آنا چاہیے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، پاک فوج نے ہمیشہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پربات چیت ہو گی۔



