پنجاب میں فضائی آلودگی کا پھیلاؤ، لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پرآ گیا، موسم خشک

Published On 26 October,2025 08:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آنے سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں، ہسپتالوں میں ناک کان گلے کے مریضوں کا رش بڑھ گیا۔

گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 562 ، فیصل آباد میں436، ملتان میں اے کیوآئی344، بہاولپور میں 208ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 388 تک جا پہنچا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر اگیا۔

لاہور میں راوی روڈ کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 749 ، سید مراتب علی روڈ کا انڈیکس 515 ، ٹاؤن شپ کے علاقے کا انڈیکس 500 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 539 اور گلبرگ تھری کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 571 تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ انے والے دنوں میں شہر لاہور کا موسم خشک رہے گا، بارش نہ ہونے کے باعث فضائی الودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں، سموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے، کارخانوں اور بھٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔