لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سموگ سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
کنیئرڈ کالج لاہور میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے، سموگ کے خاتمے کیلئے پہلی بار عملی طور پر اقدامات کیے گئے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں اپنی فضا کو صاف ستھرا رکھنا ہے، ہمیں سموگ کی وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا، اینٹ کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارپلاسٹک بیگ کےاستعمال پرپابندی عائد کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی فوری اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی، پنجاب بھر کے لیے سموگ وار روم قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صاف ماحول کے لیے اقدامات کیے، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی فوری اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صاف ماحول کے لیے آگاہی مہم شروع کی، عوام کے تعاون کے بغیر فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا، صاف ماحول شہریوں کے تعاون سے ممکن ہے۔



