پنجاب اسمبلی کے 33 ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری

Published On 25 October,2025 07:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے 33 ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

اجلاس 27 اکتوبر بروز سوموار دوپہر دو بجے شروع ہو گا، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔

محکمہ ریونیو اجلاس میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا، ارکان اسمبلی ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے، اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی۔

اجلاس میں پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈینینس 2025 پیش ہو گا، اجلاس میں پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی بل 2025 پیش ہو گا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پیش ہو گا، اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2025 منظوری کے لئے پیش ہو گا۔

اجلاس میں پنجاب لوکم ہائیرنگ بل 2025 منظوری کے لئے پیش ہو گا، اجلاس میں پوسٹ بجٹ بحث کا آغاز کیا جائے گا، ارکان اسمبلی اجلاس میں اہم نوعیت کے حامل معاملات اٹھائیں گے۔