وزیراطلاعات پنجاب نے ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا

Published On 24 October,2025 03:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب نے وفاقی حکومت کا فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتشار پھیلانے والے مائنڈ سیٹ کیلئے یہ ایک پیغام ہے، یہ مذہبی و سیاسی جماعت نہیں ہے، یہ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر فساد کرتے ہیں، یہ لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب بھی یہ احتجاج کرتے ہیں سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ہم اپنا کیس لڑیں گے، ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، ان کا سارا ٹریک ریکارڈ پیش کریں گے، ان کو بیرون ملک سے بھی پیسے آ رہے تھے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو بہت سارے منی لانڈرنگ کے کیسز بننے ہیں، انتشار پسند ٹولے کو فنانس کرنے والے 45 لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔