بصیر پور: موٹرسائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم سے 2افراد جاں بحق

Published On 20 October,2025 10:54 pm

بصیرپور: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بصیر پور میں موٹرسائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ دیپالپور روڈ پر شیلر بکھو شاہ کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار مخالفت سمت میں آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ، تاہم ابتدائی طور پر دونوں کی شناخت نہیں ہو سکی ، اُن کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔