حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں: بیرسٹر گوہر

Published On 27 October,2025 12:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یوم سیاہ کشمیر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم پھر کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا یقین دلاتے ہیں، کشمیری ہمیشہ ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا طے کردہ حق خودارادیت ملنا چاہیے۔